سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بتایا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں رہنے والوں نے 11.4 فیصد کم اخراجات کیے۔
ساما نے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا 2 سے 8 فروری کے دوران 219.5 ملین پوائنٹ آف سیل کے ذریعے 13.7 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تعلیم پر 90 فیصد زیادہ اخراجاتNode ID: 877359
-
ایک ہفتے کے دوران کس سعودی شہر میں سب سے زیادہ خریداری کی گئی؟Node ID: 878019
ساما نے بتایا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاض کے شہریوں نے سب سے زیادہ 4.8 ارب ریال خرچ کیے۔ جدہ کے رہائشی 1.9 ارب ریال کے اخراجات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دمام کے رہائشیوں نے 694.1 ملین ریال خرچ کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
مکہ مکرمہ کے رہائشیوں نے 579.4 ملین ریال، مدینہ منورہ کے 546.4 ملین ریال، الخبر کے 388.3 ملین ریال، بریدہ کے 326.8 ملین ریال، تبوک کے 255.5 ملین ریال، حائل کے 214.4 ملین ریال، ابھا کے158.9 ملین ریال اور دیگر شہروں کے رہائشیوں نے ایک ہفتے میں 3.7 ارب ریال خرچ کیے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کپڑوں اور جوتوں پر 909.8 ملین ریال، تعمیراتی مواد پر 381.8 ملین ریال جبکہ تعلیم پر 165.4 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
ساما کا کہنا تھا صارفین نے الیکٹرانک آلات پر 169.6 ملین ریال، گیس سٹیشنز پر 937.6 ملین ریال، صحت پر 857.3 ملین ریال، فرنیچر پر 356 ملین ریال، ریستوران اور کیفے پر 1.9 ارب ریال، کھانے پینے کی اشیا پر 2 ارب ریال، مواصلات پر 119.2 ملین ریال، ٹرانسپورٹ پر 693.1 ملین ریال خرچ کیے۔
اسی طرح ہوٹلنگ پر 357 ملین ریال، زیورات کی خریداری پر 279.8 ملین ریال، مختلف سامان اور خدمات پر 1.7 ارب ریال، تفریح اور ثقافت پر 269.6 ملین ریال اور دیگر خریداریوں کی مد میں 2.4 ارب ریال کے اخراجات ہوئے ہیں۔