Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ڈیلیوری سیکٹر میں ایک سال کے دوران 290 ملین آرڈرز

61 کمپنیاں ڈلیوری سروس کا کام کررہی ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں2024 کے دوران  ڈیلیوری سیکٹر میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے  مملکت بھر میں آرڈرز کی تعداد 290 ملین تک پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کے تحت  اس وقت مارکیٹ میں لائسنس یافتہ 61 کمپنیاں ڈلیوری سروس کا کام کررہی ہیں۔ 
سعودی دارالحکومت ریاض 130.5 ملین سے زیادہ آرڈرز کے ساتھ سرفہرست ہے جو کل آرڈرز کا  45 فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر مکہ ریجن ہے جہاں آرڈرز کی تعداد 65.4 ملین ہے۔
اسی طرح تیسرے نمبر پر منطقہ اشرقیہ میں آرڈرز کی تعداد 43.2 ملین رہی۔
 مدینہ منورہ کا نمبر چوتھا ہے جہاں 12.3 ملین آرڈرز ڈلیور کیے گئے۔ عسیر ریجن میں 9.4 آرڈرز ریکارڈ کیے گئے۔
القصیم میں 8.5 ملین آرڈرز، تبوک میں 5.2 ملین، حائل میں 4.1 ملین اور جازان میں 3.3 ملین آرڈرز دیے گئے۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے اس ترقی میں کئی فیکٹرز شامل ہیں۔ قواعد و ضوابط اور پالیسیاں   نے ڈلیوری کمپنیوں کو اعلی معیار اور موثر خدمات فراہم کرنے، ڈیجیٹکل انفراسٹرکچر میں اضافے اور لاجسٹکس شعبے میں انوویشن کے لیے سپورٹ فراہم کی۔  ان کوششوں سے صارفین کے آرڈرز کی ترسیل کے ریسپانس ٹائم میں بہتری آئی اور مارکیٹ میں مسابقت  بڑھی ہے۔

 

شیئر: