Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ کے قدیم محلے، بعض کے نام 400 سے 600 برس پرانے ہیں

ابوقبیس پہاڑ کے بارے  کہا جاتاہے کہ یہ کرہ ارض کا پہلا پہاڑ تھا (فوٹو: فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے ایک تاریخ دان ڈاکٹر سمیر برقہ کا کہنا ہے’ مورخین نے شہر مقدس کے 12 محلوں کا ذکر کیا ہے جن کا نام عہدِ رفتہ سے اب تک چلا آرہے ہیں۔ ان محلوں کے نام کم از کم 500 سے 600 برس پرانے ہیں۔‘
ایم بی سی ٹی وی کے پروگرام ’اس ہفتے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’ مکہ مکرمہ کے قدیم ترین محلوں میں شعب بنی ھاشم ہے جہاں نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی یہاں ابوطالب اور سیدہ خدیجہ کا گھر اور دارالارقم بھی تھا۔‘
شہر مقدس کے ایک علاقہ ’المسفلہ‘ کے بارے میں انہوں نے بتایا’ اس علاقہ کا نام مسفلہ اس لیے پڑا تھا کہ یہ نیچے کی طرف تھا ، مکہ مکرمہ وادی نما ہے یہاں داخل ہونے کے لیے چڑھائی آتی ہے جس سے اترنے کے بعد مکہ میں داخل ہوا جاتا تھا اسی لیے اس علاقے کا نام مسفلہ (ڈھلوان) پڑا۔‘
الشبیکہ کے بارے میں مختلف آرا ہیں بعض کے نزدیک یہاں فوجوں کا اجتماع یا ٹکراو ہوتا تھا جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ اس علاقے کا نام ایک شخص شبیکہ الحسنی کے نام پر پڑا تھا۔
ابوقبیس پہاڑ کے بارے  کہا جاتاہے کہ یہ کرہ ارض کا پہلا پہاڑ تھا جس کے بعد دیگر پہاڑ وجود میں آئے، حرا یا جبل النور کے بارے میں تو سب واقف ہیں کہ یہاں سے نوراسلام کا اولین ظہور ہوا جس نے دنیا کے گوشے گوشے کو منور کیا۔    

شیئر: