Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت میں چار ہزار سے زیادہ خواتین کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

شہریت کی منسوخی کابینہ کی منظوری اور امیری فرمان کے ذریعے کی گئی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
کویتی حکومت نے چار ہزار 135 خواتین سمیت چار ہزار 141 افراد کی شہریت منسوخ کی ہے۔
سرکای گزٹ کویتی الیوم کے مطابق شہریت کی منسوخی کابینہ کی منظوری اور امیری فرمان کے ذریعے کی گئی۔
پہلے فرمان کے تحت چار افراد سے شہریت واپس لی گئی، دوسرے فرمان کے ذریعے ایک شخص اور اس کی کفالت میں افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔
کابینہ کے ایک فیصلے میں کویتی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 21  کے تحت کسی دوسرے فرد اور اس سے وابستہ افراد کی شہریت واپس لینے کا حکم دیا گیا۔
اس سے قبل کویتی وزیر داخلہ نےاعلان کیا تھا کہ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے، انہیں وہ تمام فوائد ملتے رہیں گے جو پہلے کویتی شہری کے طور پر انہیں حاصل تھے۔
 فیصلوں سے متاثر ہونے والے افراد کو بلیو کویتی پاسپورٹ ملےگا لیکن شہریت کے خانے میں کویتی درج نہیں ہوگا جبکہ بلیو سول کارڈ بھی جاری ہو گا اور عملی طور پر انہیں کویتی سمجھا جائے گا۔

 

 

شیئر: