سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان، بنگلہ دیش، مالی اور ملائیشیا میں فوڈ باسکٹس اور کھجوریں تقسیم کی ہیں۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں 492 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے تین ہزار 546 افراد کو فائدہ پہنچا۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان مرکز کی امداد سے مشکلات کم ہوئیں: متاثرین غزہNode ID: 882013
-
شاہ سلمان مرکز ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کی میزبانی کرے گاNode ID: 883401
ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے۔ اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزورکمیونٹی کےافراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مملکت کی جاری انسانی اورامدادی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں 595 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جس سے دو ہزار975 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ اقدام بنگلہ دیش میں سیلاب اور سمندری طوفان سے متاثرہ افراد میں امداد کی تقسیم کے ایک وسیع منصوبے کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے ملائیشیا کو 25 ٹن اور مالی کو 50 ٹن مزید کھجور کا تحفہ دیا ہے جو مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کے لیے سپورٹ کا حصہ ہے۔