سعودی عرب میں ڈیجیٹل بینکنگ چینل ’مدی‘ سے ریکارڈ ٹرانزیکشنز
ایک سال میں 1.126 ارب ریال کی ٹرانزیکشنز ایک ریکارڈ ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل کمرشل سیلز کے حوالے سے حالیہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گزشتہ برس ڈیجیٹل بینکنگ چینل ’مدی‘ سے ٹرانزیکشنز ریکارڈ سطح عبور کرگئیں۔
عکاظ کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں ’مدی ‘ بینکنگ سسٹم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز ایک اعشاریہ 126 ارب ریال کی ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
بینکنگ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے مقابلے میں گزشتہ برس ڈیجیٹل سیلز میں 223.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تعداد 778.27 ملین رہی۔
چھوٹی اور درمیانے درجے کے اداروں کے امور کی اتھارٹی ’منشات‘ کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ای کامرس منصوبوں کی مالی اعانت کی مالیت 1.6 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ امید ہے کہ رواں برس مملکت میں ڈیجیٹل مارکیٹ کے صارفین کی تعداد 34.5 ملین سے تجاوز کرجائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مملکت میں 42900 ادارے ای کامرس سے منسلک ہیں جن میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر سعودی عرب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے 10 بہترین معیشت والے مالک کے فہرست میں شامل ہے۔