Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز

حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز اتوار سے کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’104 ممالک کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز اتوار سے کیا جارہا ہے۔‘
عکاظ  کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 104 ممالک کے شہریوں کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست حج پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے جو ممالک اس کیٹگری میں شامل ہیں ان سے آنے والے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔
براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا علاوہ ازیں وہ اپنے اہل خانہ کے لیے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: