Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یوم تاسیس اور موسم سرما کی 9 روزہ تعطیلات، شہری کہاں کا رخ کریں گے؟

تعطیلات جمعہ 21 فروری سے یکم مارچ 2025 تک ہوں گی۔ (فوٹو سبق)
 اس سال سعودی سکولوں میں طلبہ کے لیے یوم تاسیس اور موسم سرما کی تعطیلات جمعہ 21 فروری سے ہفتہ یکم مارچ 2025 تک 9 روزہ ہوں گی۔
سبق ویب کے مطابق تعلیمی کیلنڈر کے مطابق یوم تاسیس کی تعطیل 22 فروری بروز سنیچر کو ہوگی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 23 فروری 2025 اتوار سے شروع ہوں گی۔
سیاحت، ٹریول اور ہالیڈے کمپنیوں کے مینجرز اورعہدیداروں کا کہنا ہے بہت سے خاندان ان تعطیلات کے دوران بیرون ملک سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں یا پروگرام بنا چکے ہیں۔
ٹورازم کمپنی کے حکام کا کہنا ہے سعودی فیملیز اس وقت تعطیلات مصر، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکی میں گزارنے کا پروگرام بنارہے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ کے بھی کچھ نئے مقامات بھی انہیں اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔
ایک ٹریول کلب کے سی ای او نے کہا اس وقت خاص طور پر مصر، امارات، ترکی اور مصر کے سفر کی بکنگ اور ہوٹل بکنگ جاری ہے جبکہ کچھ ایئرلائنز نے بھی خاص رعایت کے اعلانات بھی کیے ہیں جس میں مخصوص مقامات کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں پچاس فیصد تک کی رعایت شامل ہے۔
ایک عرب سیاحتی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے یوم تاسیس اور موسم سرما کی سکول تعطیلات نے بہت سے ممالک کی مانگ بڑھا دی ہے خاص طور پر تھائی لینڈ کے علاوہ دبئی، شرم الشیخ، دوحہ اور استنبول کے سفر اس فہرست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض سعودی فیملیز نے افریقی ممالک کا دورہ کرنے کے علاوہ افریقہ میں ماہی گیری کے سفر میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ایک ٹریولنگ اور سیاحتی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے کہا ان تعطیلات میں کچھ نئے یورپی شہروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں، ان میں آسٹریا، جرمنی اور فرانس شامل ہیں۔  ایشیا میں بکنگ کے حوالے سے ویتنام، تھائی لینڈ اور مالدیپ ہیں۔
انٹرنیشنل سیاحتی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا اس وقت دبئی اور مصر اس حوالے سے سرفہرست ہیں وہاں کے ہوٹل بکنگ اور  ایئرلائن ریزرویشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
 سعودی سیاح  دنیا میں سب سے زیادہ سفر پر اخراجات کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔ 

 

شیئر: