Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

عسیر ریجن میں طالبات کی بس کو حادثہ

ایک طالبہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ (فوٹو عکاظ)
 عسیرریجن کی کمشنری تنومہ میں سکول بس حادثے میں 23 طالبات زخمی ہوگئیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ابتدائی طبی امدادی یونٹس نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک طالبہ کو  طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ یونٹ کے دیگر اراکین  نے معمولی زخمی طالبات کو ان کی حالت کے مطابق علاج معالجہ فراہم کیا۔
وزارتِ صحت اور شہری دفاع کی ایمبولینسز کے ذریعے زخمی طالبات کو تنومہ جنرل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ہلال احمر ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی طالبات میں سے 8 کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ 14 طالبات معمولی زخمی ہوئیں۔
 

 

شیئر: