Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر شہری کو سزائے موت

’سعودی شہری محمد بن ہارون العمرانی کو نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پرسعودی شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری محمد بن ہارون العمرانی کو نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو تبوک میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: