Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر شہری کو سزائے موت

’آج پیر کو الجوف میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم پر سعودی شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری محسن بن سلیمان بن صبر الرویلی کو نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو الجوف میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: