Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خلیجی ملکوں کے رہائشی ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزے پر بھی عمرہ کرسکتے ہیں

اس اقدام کا مقصد عمرے کی ادائیگی کےلیے سہولت فراہم کرنا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کے رہائشی عمرہ ویزے کے علاوہ ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزے سمیت دیگر آسان آپشنز کے ذریعے عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔‘
وزارت نے ایک بیان میں کہا’ اس اقدام کا مقصد جی سی سی کے رہائشیوں کو عمرے کی ادائیگی کےلیے آرام دہ اور پرسکون طریقوں سے سہولت فراہم کرنا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ مسجد نبوی روضہ شریفہ کی زیارت کےلیے نسک ایپ کے ذریعے پیشگی پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔‘
اس سے قبل سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا تھا۔
 اطلاع میں بتایا  تھا کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی آدائیگی کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں مملکت آسکتے ہیں۔
خلیجی شہریوں کے لیے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

 

شیئر: