ریاض میں ہونے والے خادم حرمین شریفین اونٹ فیسٹیول میں ہونے والی اونٹ ریس میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد گذشتہ سال 2024 کے اونٹ ریس مقابلوں سے دو گنا زیادہ ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق منتظمین نے رواں سال اونٹ فیسٹیول میں شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایونٹ میں دوسرے راؤنڈ کی دوڑ کا فیصلہ کیا ہے جس میں 18 سعودی خواتین اونٹ سوار شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
-
شدید سردی کے باعث ’اونٹوں کی ناک سے خون بہنے لگا‘
Node ID: 455171
-
نجران: سعودی اونٹ ریسنگ فیڈریشن کے تحت 15 راؤنڈ کے مقابلے
Node ID: 868386
سعودی اونٹ فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد کئےجانیوالے اس فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو ریاض کے الجنادریہ اونٹ دوڑ ٹریک پر ہوا جو بدھ 5 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
سعودی اونٹ فیسٹیول میں شامل فاتحین میں 70 ملین ریال سے زائد کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
گزشتہ سال کے اونٹ فیسٹیول میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، ایران، اردن، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن سے 15 اونٹ سوار خواتین نے شرکت کی تھی۔

رواں سال منعقد ہونے والے اونٹ فیسٹیول میں الجزائر، بحرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، عمان، پولینڈ، سعودی عرب، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور یمن سمیت 12 ممالک سے 30 اونٹ سوار خواتین نے حصہ لیا ہے۔
