Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نئی دہلی کے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کا خصوصی پویلین

شرکت کا مقصد سعودی ثقافت کو اجاگر اور دوطرفہ ثقافت کا تبادلہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
نئی دہلی میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کی جانب سے خصوصی پویلین لگایا گیاہے، بک فیئر 9 فروری تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ادب،ترجمہ و اشاعت اتھارٹی کی بک فیئر میں شرکت کا مقصد سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور دوطرفہ ثقافت کا تبادلہ بھی ہے۔
بک فیئر میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے شعر وشاعر کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں تہذیب وثقافت پرسیمینارز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
’ثقافتی صنعت‘ کے عنوان سے مذاکراتی اجلاس میں ادیب اور سکالرز شرکت کریں گے۔ شاہ سلمان عربی زبان اکیڈمی اور شاہ فہد قومی لائبریری کے خصوصی سٹالز بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ برس انڈیا کے کتب میلے میں سعودی عرب نے بطور اعزازی مہمان کے شرکت کی تھی جس میں مختلف نوعیت کے ثقافی شوزکا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

 

شیئر: