مکہ اور جدہ میں سیکیورٹی آپریشن، متعدد دہشت گرد گرفتار، ایک ہلاک
مکہ مکرمہ: جدہ اور مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑالیا۔ آج جمعہ کو مکہ مکرمہ کے حی اجیاد المصافی میں ایک دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا جس کے نتیجے میں محصور دہشت گرد نے مقابلہ کرنے کے بعد خود کو دھماکہ خیز جیکٹ سے اڑالیا۔ اسی طرح مکہ مکرمہ کے حی العسیلہ میں بھی سیکیورٹی فورس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد گرفتار ہوئے جبکہ جدہ میں اسی طرح کی ایک کارروائی ہوئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزارت داخلہ تازہ کارروائی کے متعلق اعلامیہ جاری کرے گی۔