Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ملک بھر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن تیز

 راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ دشمن پاکستانی عوام کے عزم کے سامنے ناکام ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیئے گئے۔ آپریشن انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر رابطے کے ساتھ شروع کئے گئے ۔ ایک بیان میں جنرل باجوہ نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں کر کے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے۔ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

شیئر: