Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات کے صدر سے ہنگری کے وزیراعظم کی ملاقات، معاہدوں پر دستخط

معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کے امور پر تبدلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بدھ کو ابوظبی کے قصر الشاطی میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کا خیرمقدم کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق ملاقات میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پائیدار ترقی کو فروغ دینے، شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کی امنگوں کو پورا کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماوں کی موجودگی میں تعلیم، سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ان معاہدوں کا مقصد ابوظبی اور ہنگری کے درمیان تعاون میں اضافہ، امارات، ہنگری مشترکہ اکنامک اور سیاسی مشاورت کمییٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اپنے ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور ان کا تبادلہ کیا۔

 

شیئر: