Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان

’جازان، عسیر، باحہ، قصیم، حائل، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں بھی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو ریاض سمیت متعدد شہروں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا قوی امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر، باحہ، قصیم، حائل، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ مذکورہ ریجنوں کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’العرضیات کمشنری میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ الخرمہ، المویہ، رنیہ اورزنیہ میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ریاض ریجن کے شہروں الدوادمی، الرین، القویعیہ، الزلفی، الغاط اور الحریق کے علاوہ قرب وجوار میں رات 11 بجے سے صبح 9 بجے تک دھند رہے گی جبکہ بعض شہروں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔

شیئر: