Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

ریاض اور کوالالمپور کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ملائیشیا کے ہم منصب داتو سیری اوتاما محمد حسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ریاض اور کوالالمپور کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرینکو نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: