سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ 2030 تک مملکت میں ہوٹل کمروں کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
ریئل سٹیٹ فیوچر فورم کا چوتھا ایڈیشن پیرکو شروع ہوا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ فورم میں 120 سے زیادہ ممالک کے سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی عرب سیاحت کے حوالے سے جلد 7 اہم ممالک میں شامل ہو گا‘Node ID: 884835
الاخباریہ کے مطابق ریئل سٹیٹ فیوچر فورم میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ’2023 میں ہوٹل کمروں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار تھی جس میں 2024 کے آخر تک 89 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ تعداد 4 لاکھ 75 ہزار کمروں تک پہنچ گئی۔ ہمارا مقصد 2030 تک 6 لاکھ 75 ہزار ہوٹل کمروں تک پہنچنا ہے۔
وزیر سیاحت نے کہا ’سعودی ماڈل، اطالوی ماڈل سے ملتا جلتا ہے جس نے ایک سے زیادہ شہروں میں سیاحت کی تقسیم کیا اور اسے ایک شہر تک محدود نہیں رکھا جیسا فرانس نے دارالحکومت پیرس میں کیا تھا۔
احمد الخطیب توقع ظاہر کی کہ سیاحت صرف 50 فیصد ریاض میں جبکہ سیاحت کا باقی مملکت کے دیگر شہروں میں ہوگی۔ ہم فرانسیسی ماڈل کی طرح نہیں ہوں گے۔ پیرس میں سیاحت 90 فیصد ہے۔