Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

پاکستان کی سوڈان میں سعودی ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے سوڈان کے شہر الفریش میں سعودی ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ جس میں مبینہ طور پر 70 افراد کی اموات ہوئیں، بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے تقدس کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی فوری ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ ’ہم سوڈان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

شیئر: