خود کشی کی کوشش کرنے والا غیر ملکی ہسپتال میں داخل
’واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بنگلہ دیشی تارک وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے خود کشی کی کوشش کرنے والے غیر ملکی سے تفتیش شروع کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق النعیریہ پولیس نے کہا ہے کہ ’خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص سوڈانی تارک وطن ہے‘۔
’اونچی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی ٹیم نے اس کی جان بچالی جبکہ علاج معالجہ جاری ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بنگلہ دیشی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جس پر سائبر کرائم کا الزام ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔