Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کی جانب سے یوم جمہوریہ پر انڈین صدر کو مبارکباد

شاہ سلمان اور ولی عہد نے اتوار کو الگ الگ پیغام بھیجے ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے اتوار 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر انڈیا کی صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو الگ الگ پیغام بھیجے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں انڈین صدر کی اچھی صحت، خوشی، انڈیا کی حکومت و عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں انٹیا کی حکومت اورعوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

شیئر: