Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی آج سے

شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار اور کل پیر کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگی‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔

شیئر: