Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر اسلامی امور کی تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات

سعودی وزیر آسیان کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدا لعزیز نے جمعے کو بنکاک میں تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر وان محمد نور سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سرکاری دورے کے دوران آسیان کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے سعودی وزاررت اسلامی امور کی جانب سے خاص طور پر تھائی لینڈ میں اعتدال پسندی اور مسلمانوں کی خدمت کی اقدار کو پھیلانے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
سعودی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت، تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس طرح مستحکم کرنے کےلیے کام کررہی ہے جس سے دونوں ملکوں اور عوام کے مفادات کو پورا کیا جا سکے۔

 

شیئر: