Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی عرب سے امدادی سامان کے 54 ٹرک شام پہنچ گئے

’فضائی پل کے ذریعہ اب تک 12 امدادی طیارے شام روانہ کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے 54 ٹرک الحدیثہ سرحدی چوکی عبور کرکے شام پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی طرف سے شامی مستحقین کی مدد کے لیے بری پل کی دوسری کھیپ ہے۔
قبل ازیں فضائی پل کے ذریعہ اب تک 12 امدادی طیارے شام روانہ کئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شام پہنچنے والے امدادی سامان میں خشک راشن کے علاوہ خیمے اور سلیپنگ پیگز شامل ہیں‘۔

شیئر: