Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

پارا چنار میں2 دھماکے ،25افراد جاں بحق

  پشاور...پارا چنار میں جمعہ کی شام 2 دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے 2روز دار دھماکے ہوئے۔ دونوں دھماکے ٹل اڈہ کے قریب طوری مارکیٹ میں ہوئے، پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شدید زخمیوں کی پشاور منتقلی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھی پارا چنار میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر پشاور سے پارا چنار روانہ کرد ئیے گئے۔

 

شیئر: