Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اتوار سے سردی کی نئی لہر کا امکان

متاثرہ علاقوں میں  درجہ حرارت صفر سے 4 ڈگری تک ہو گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عقیل العقیل کا کہنا ہے’ رواں ہفتے مملکت کے وسطی و مشرقی علاقوں میں موسم قدرے گرم ہونے کی توقع ہے جبکہ شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ماہر موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ ’مملکت کے شمالی علاقے جن میں تبوک، حدود الشمالی، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ شامل ہیں وہاں درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔‘
’اتوار سے سردی کی نئی لہر ان علاقوں کو متاثر کرے گی  درجہ حرارت صفر سے 4 ڈگری تک ہو گا۔‘
مکہ مکرمہ کے موسم کے بارے میں کہنا تھا کہ ’مطلع آبرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔‘
’جدہ شہر میں ہوا نسبتا گرم ہو گی جبکہ نمی کے تناسب میں بھی قدرے اضافے کا امکان ہے۔‘

 

شیئر: