Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

دھماکہ خیز مواد تیار کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے سنیچر کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری عبداللہ بن احمد آل سلیم کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشرقی ریجن میں دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھنے پرسعودی شہری کو گرفتار کیا۔
سعودی شہری ہر بیرون ملک دہشتگرد گروہ سے قریبی تعلق کا الزام تھا۔
ملزم نے بیرون ملک سے دھماکہ خیز مواد تیار اورآتشی اسلحہ استعمال کرنے کی باقاعدہ  تربیت حاصل کی۔
مملکت واپسی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور دہشتگردوں کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مصروف تھا۔
عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کے احکامات صادر کیے جسے اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا۔
بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق ہونے پر وزارت داخلہ نے سنیچر کو اس پرعمل درآمد کردیا۔

 

شیئر: