Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عازمین حج کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لیے معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے ساتھ مفاہمتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق جدہ سپر ڈوم میں چارروزہ حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن جس کا عنوان ’روڈ ٹو نسک‘ میں وزارت حج کی جانب سے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط جبکہ سدایا کے انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعصام عبداللہ نے یادداشت پر دستخط کیے۔
باہمی معاہدے کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سدایا وزارت حج وعمرہ کے اہلکاروں کو مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کے لیے ٹریننگ فراہم کرے گی۔
مختلف سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی علاوہ ازیں وزارت کے پلیٹ فارم پر سدایا ایپس کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

 

شیئر: