Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مدینہ کے ڈپٹی گورنر سے انڈین وزیر اقلیتی امور کی ملاقات

مدینہ منورہ میں انڈین حجاج کے قیام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو واس
مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل نے حال ہی میں مملکت کے سرکاری دورے پر آئے انڈیا کے وزیر برائے اقلیتی امور و پارلیمانی امور شری کرن رجیجو سے  ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق انڈیا کی وزارت اقلیتی امور کے سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے ’ملاقات کے دوران مدینہ منورہ میں انڈین حجاج کے قیام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
انڈیا کے وزیر اقلیتی امور شری کرن رجیجو نے دورے کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ کے ائیرپورٹس پر حج ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا۔
وزیر نے حج ٹرمینل کے دورے کے دوران وہاں زائرین کی آمد و روانگی اور سامان کی ترسیل کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

 

 

شیئر: