Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر شہری کو سزائے موت

’سعودی شہری دخیل اللہ الرویلی کونشہ آور سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے جرم پر شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری دخیل اللہ الرویلی کونشہ آور سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو الجوف ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: