Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور جاپان میں توانائی کی منتقلی کے امور پر تبادلہ خیال

دونوں وزرا نے توانائی کی منتقلی میں مشترکہ کام کی اہمیت پر زور دیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے منگل کو ریاض میں جاپان کے وزیر اقتصادیات، تجارت و صنعت یوجی موٹو نے ملاقات کی۔
اخبار 24 کے مطابق ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا جو مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ہیں۔
دونوں وزرا نے ’منار‘ انیشیو کے تحت نمایاں پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور توانائی کی منتقلی میں مشترکہ کام کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے منگل کو فن لینڈ کے وزیر برائے اقتصادی امور ولی ریڈمن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں، انہیں بڑھانے کے طریقہ کار اور مشترکہ دلچسپی کی حالیہ بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: