Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شام کی مدد کے لیے 10 واں طیارہ دمشق روانہ

,طیارے میں 28 ٹن سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز ہیں‘ ( فوٹو: واس)
شام کی مدد کے لیے سعودی امداد کی ترسیل جاری ہے جس کے تحت آج پیر کو 10 واں طیارہ دمشق روانہ ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شام میں سعودی امداد شامی ہلال احمر کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی‘۔
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں 28 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘۔

شیئر: