Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب آج ریاض میں شام کے حوالے سے وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا

اجلاس میں دمشق پرعائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے پر بات چیت ہوگی (فوٹو: العربیہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو شام کے حوالے سے ایک وزارتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں انسانی امداد کے ساتھ دمشق پرعائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے پر بات چیت ہوگی۔
الاخباریہ کے مطابق امارات، شام کے وزرائے خارجہ اور دیگر ملکوں کے عہدیدار اجلاس میں شرکت کےلیے سنیچر کی شب ریاض پہنچے ہیں۔
اے ایف پی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا سعودی عرب مشرق وسطی اور یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
پہلے اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ شامل ہوں گے، دوسرے اجلاس میں عرب اور فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور ترکی سمیت دیگر ممالک شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جس میں نئی انتظامیہ کی سپورٹ اور عائد پانبدیاں اٹھانا شامل ہے۔
اس سے قبل شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے العربیہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ملک کے عبوری دور میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی تھی۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب نے شام کے لیے جو کچھ کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے، شام کے مستقبل میں مملکت کا اہم کردار ہے۔‘

 

شیئر: