Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ترقیاتی فنڈ تیونس میں ہسپتال منصوبے کےلیے فنڈ فراہم کرے گا

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جو تیونس کی وزارت صحت میں ہوئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے تیونس کے  سبیبہ، القصرین اور المھدیہ گورنریٹ میں ہسپتالوں کے منصوبے کو مکمل کرکے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مستحکم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سافٹ لون کے ذریعے یہ فنڈنگ کی گئی ہے۔ یہ اقدام  دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تیونس میں ترقی کی سپورٹ کے سعودی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جو تیونس کی وزارت صحت میں ہوئی تیونس کے وزیر صحت مصطفی الفرجانی، تیونس میں سعودی سفیر عبدالعزیز بن علی الصقر اور فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عرب ممالک آپریشنز بندر العبید نے شرکت کی۔
تیونسی وزیر صحت نے کی مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا’ یہ منصوبہ تیونس میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کےلیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
سعودی سفیر نے تیونس میں مشترکہ ترقیااتی منصبوبں کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا جس کے لیے سعودی اداروں کے ذریعے  فنانشل سپورٹ کی گئی ہے اور ملک میں اپنے تمام اقدامات کوم مکمل کرنے کےلیے فنڈ کے عزم پر زور دیا۔
سعودی فنڈ اب تک تیونس میں 32 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو 1.23 ارب ڈالر سے زیادہ کے سافٹ لون کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی ہے اس کے ساتھ اہم شعبوں کی مدد کےلیے 105 ملین ڈالر سے زیادہ کی چار گرنٹس بھی دی گئی ہیں۔

 

شیئر: