Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شارجہ میں گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کے لیے آن لائن سہولت متعارف

آن لائن انسپیکشن نجی کمپنی رافد کے تعاون سے شروع کی گئی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے لوگوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کے لیے آن لائن سہولت متعارف کرا دی ہے۔
گاڑیوں کی آن لائن انسپیکشن نجی کمپنی رافد کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کا کہنا تھا’ آن لائن انسپیکشن کے لیے لازمی ہے کہ گاڑی  18 ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو اور آخری انسپیکشن کیے ہوئے 18 ماہ سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔‘
شارجہ پولیس کے لائسنسنگ شعبے کے ڈائریکٹر کرنل خالد محمد کا کہنا ہے’ متعارف کی جانے والی نئی سروس کا مقصد لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور ان کے وقت کو بچانا ہے تاکہ انہیں سینٹر آنے کی ضرورت نہ رہے۔‘
دوسری جانب نجی کمپنی رافد کے سی ای او احمد جمعہ المشرخ نے بتایا’ کمپنی کی جانب سے جدید پروگرامز جاری کیے گئے ہیں جو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو سہولت ہوگی۔‘

 

 

شیئر: