Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

طائف کے پہاڑ پر پھنس جانے والوں کو شہری دفاع نے بحفاظت اتار لیا

چوٹی پر پھنسے افراد کو اتارنے کےلیے اسنارکل استعمال کی گئی (فوٹو المرصد)
سعودی شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں طائف میں  پہاڑ کی چوٹی پر محصور ہو جانے والے 2 افراد کو کافی دیر کی کوشش کے بعد بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گئیں۔
 شہری دفاع کا کہنا تھا کہ  2 افراد طائف کے الھدا پہاڑ  کی چوٹی پر پہنچ گئے مگر خطرناک ڈھلان کی وجہ سے وہ اترنے میں ناکام رہے۔
واقعے کی اطلاع شہری دفاع کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی جس پر ہنگامی امدادی یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچا جنہوں نے پھنس جانے والے دونوں افراد کو بحفاظت اتارنے کی کارروائی کا آغاز کیا۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خطرناک ڈھلان کی وجہ سے وہ لوگ نیچے اترنے سے قاصر تھے ۔
امدادی ٹیم نے متاثرہ افراد کو اتارنے کےلیے اسنارکل طلب کی جس کی مدد سے  انہیں چوٹی سے اتارا گیا۔
شہری دفاع نے اس حوالے سے ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ ٹیم کس طرح الھدا کی پہاڑی چوٹی تک پہنچی اور وہاں سے دونوں افراد کو بحفاظت نکال سکی۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی صحت بہتر ہے اور سیر کے لیے جانے والوں کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 

 

شیئر: