Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حج 2025: سرکاری سکیم کے تحت 5 ہزار خالی حج نشستوں پر درخواستیں طلب

ترجمان کے مطابق 5 ہزار کی تعداد پوری ہونے پر درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت 5 ہزار خالی حج نشستوں پر 10 جنوری کو درخواستیں طلب کر لیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 5 ہزار خالی نشستوں پر وزارت مذہبی امور نے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کے خواہش مند جو افراد پہلے درخواست دینے سے رہ گئے تھے وہ اب اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 5 ہزار کی تعداد پوری ہونے پر درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔
نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔ قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

شیئر: