Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں بارش کا نیا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان

متعدد علاقے بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ شہری دفاع)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے’ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ کے حوالے سے ترجمان نے بتایا’ مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی اوردرمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔‘
موسمیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے’ مدینہ منورہ ریجن  کے متعدد علاقے بھی بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔
جبکہ ریاض میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوا اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن کے علاوہ عسیر، تبوک، قصیم ، حائل، الباحہ، حدود الشمالیہ، الجوف اور جازان میں بھی کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

شیئر: