Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 08 ستمبر ، 2025 | Monday , September   08, 2025
پیر ، 08 ستمبر ، 2025 | Monday , September   08, 2025

سعودی ولی عہد سے یوکرین کے صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

مشترکہ مفاد کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے یوکرین، روس بحران کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا، مشترکہ مفاد کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: