Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

میڈیکل انشورنس سے منسلک غیرملکیوں کی تعداد 74 لاکھ

14 لاکھ  اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی زیر کفالت ہیں( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس سے منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی جن میں سعودی اورغیرملکی شامل ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق انشورنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مملکت کے نجی شعبے کے کارکنوں کےلیے لازمی میڈیکل انشورنس سکیم سے مستفیض ہونے والوں میں 20 لاکھ سعودی شہری جبکہ 24 لاکھ ان کے اہل خانہ ہیں۔‘
میڈیکل پالیسی میں رجسٹرڈ غیرملکی کارکنوں کی مجموعی تعداد 7.2 ملین جبکہ 14 لاکھ  اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی زیر کفالت ہیں۔
میڈیکل انشورنس کونسل کی ترجمان ایمان الطریفی کا کہنا ہے ’اتنی بڑی تعداد میں میڈیکل انشورنس پالیسی سے منسلک افراد کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ انشورنس پروگرام کے تحت بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔‘

شیئر: