Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

امارات کے وزیر خارجہ سے ابوظبی میں شام کے نئے ہم منصب کی ملاقات

خودمختاری اور استحکام کے لیے امارات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔ (فوٹو: وام)
امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پیر کو  ابوظبی میں اعلی سطح کے مذاکرات کےلیے شام کے نئے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، شام کی آزادی، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے شامی عوام کی امنگوں کے حصول اور ملک بھرمیں سلامتی کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ بشار الاسد کی معزولی کے بعد امارات کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وزیر دفاع مرھب ابو قصرہ اور انٹیلی جنس چیف انس خطاب بھی ان کے ہمرہ ہیں۔
اسد شیبانی نے امارات پہچنے پر ایکس اکاونٹ پر  لکھا ’تعمیری اور دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے منتظر ہیں۔‘
قبل ازیں شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیراعظم اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق شام میں ھیئتہ التحرير الشام (ایچ ٹی ایس) کے زیرنگرانی نئی عبوری حکومت علاقائی اور عالمی حکومتوں کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
 ان کے مطابق دوروں کا مقصد تزویراتی شراکت داری قائم کرنا اور شام کی سکیورٹی اور معاشی بحالی کے لیے مدد حاصل کرنا ہے۔

شیئر: