Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسرائیل نے غزہ میں امدادی مشن کے دوران حراست میں لیے گئے اردن کے ڈاکٹر کو رہا کر دیا

اسرائیلی حکام نے بلاوی کو 19 دسمبر کو ایلنبی کراسنگ سے گرفتار کیا (فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیلی حکام نے 38 سالہ اردنی ڈاکٹر عبدالله البلوي کو رہا کر دیا ہے جنہیں گذشتہ برس دسمبر میں طبی امدادی مشن میں حصہ لینے کے لیے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
عرب نیوز نے پیٹرا ایجنسی کے حوالے سے لکھا کہ اردن کی وزارت خارجہ اور تارکین وطن کے امور کے ترجمان سفیان القداہ نے کہا کہ اردن نے تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے اتوار کو البلوي کی رہائی کے لیے کافی سفارتی کوشش کی۔
اسرائیلی حکام نے عبدالله البلوي کو 19 دسمبر کو ایلنبی کراسنگ سے گرفتار کیا، جسے شیخ حسین پل بھی کہا جاتا ہے، جس کی سرحد مقبوضہ مغربی کنارے سے ملتی ہے۔
پیٹرا نے مزید کہا کہ انہیں اتوار کو شیخ حسین پل پر سفارتی ذرائع کے ذریعے واپس لایا گیا اور اردنی سفارت خانے کا عملہ موجود تھا۔
عبدالله البلوي نے اپنی رہائی کے بعد المملکہ ٹی وی کو بتایا کہ بطور ڈاکٹر ان کا مشن ان لوگوں کو راحت پہنچانا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ اسرائیل میں ان کی حراست کے دوران ان کے اہل خانہ 11 دن تک ان سے رابطہ نہیں کر سکے۔
سفیان القدہ نے کہا کہ عمان نے عبدالله البلوي کی حراست پر گہری نظر رکھی اور اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔
اکتوبر 2023 سے اردن نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے کئی امدادی مشن شروع کیے ہیں۔
ان میں سے کچھ مشنز کی نگرانی شاہ عبداللہ نے ذاتی طور پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کی ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے متعدد ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 45 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: