Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چھٹی سعودی ڈاکار ریلی 2025 آج سے شروع

مختلف مراحل پر مشتمل ریلی 17 جنوری کو شبیطہ میں ختم ہوگی(فوٹو ، ایس پی اے)
  وزارت اسپورٹس کی زیر نگرانی میں چھٹی سعودی ڈاکار ریلی 2025 کا آغاز آج بروز جمعہ 3 جنوری سے کیا جائے گا جو 17 جنوری کو ختم ہو گی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریلی کے انتظامات سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کی جانب سے وزارت کھیل کی زیرنگرانی کیے گئے ہیں۔
وزیر کھیل و سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی کا کہنا تھا کہ مملکت کی میزبانی میں مسلسل چھٹی بار ریلی کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کی بڑے پروگراموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے مزید کہا کہ ڈاکار ریلی مختلف مراحل پر مشتمل ہے جو ’بیشہ ‘ سے شروع ہو کر ’شبیطہ‘ میں اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی مجموعی مسافت 7 ہزار 737 کلومیٹر ہے۔
سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں مسلسل چھٹی بار ریلی کی میزبانی کرنے پر فخر ہے ، ریلی کا یہ ایڈیشن مثالی ہو گا جس کے لیے نئے علاقوں اور راستوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے قبل نہیں تھے‘۔

ریلی میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورز شرکت کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سعودی ڈاکارریلی 2025 میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800  افراد شرکت کریں گے جبکہ گاڑیوں کی  تعداد 439 ہے جو چھ کیٹگری کے لیے ہیں ۔ 136 موٹرسائیکلیں اور صحرا میں چلنے والی خصوصی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ریلی میں ٹرک اورکلاسک گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ڈاکار ریلی بیشہ سے شروع ہوگی اور مراحلہ وار پروگرام کے تحت مختلف مسافتیں طے کی جائیں گی۔ ریلی حناکیہ سے ہوتی ہوئی العلا ، حائل ، الدوادمی ، ریاض ، حرض سے ہوکر شبیطہ پر ختم ہو گی ۔

شیئر: