Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

فلسطینی اتھارٹی نے الجزیرہ کی نشریات عارضی طور پر بند کر دیں

فتح پارٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ فلسطین میں تقسیم کا بیج بو رہا ہے۔ فوٹو: روئٹرز
فلسطینی اتھارٹی نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کی نشریات ’اشتعال انگیز مواد‘ دکھانے پر عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے حوالے سے کہا ہے کہ ثقافت، داخلہ اور کمیونیکیشن کی وزارتوں نے الجزیرہ کی نشریات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان وزارتوں پر مبنی کمیٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹیلی ویژن ’اشتعال انگیز مواد دکھا رہا ہے اور اس کی رپورٹس غیر حقیقی ہیں جو لڑائی جھگڑے کو ہوا دیتی ہیں۔‘
کمیٹی کے اس فیصلے کا اطلاق حماس کے زیرِ انتظام غزہ پر نہیں ہوگا جہاں فلسطینی اتھارٹی اقتدار میں نہیں ہے۔
مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند جنگجوؤں کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری تنازع پر گزشتہ ہفتے دکھائی گئی رپورٹ کے حوالے سے الجزیرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فتح پارٹی کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ’عرب سرزمین اور بالخصوص فلسطین میں تقسیم کا بیج بو رہا ہے۔‘ فتح پارٹی نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نیوز نیٹ ورک کے ساتھ تعاون نہ کریں۔
گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاہے کے بعد غزہ میں اس کی نشریات بند کر دی تھیں۔

شیئر: