Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی ایجنسی نے یمن میں ایک اور امدادی منصوبے پر دستخط کردیے

شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر نے ریا ض میں معاہدے پر دستخط کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں تین لاکھ 59 ہزار ڈالر مالیت کے واٹر اینڈ سینٹیشن منصوبے پر عملدرآمد کےلیے سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل آف آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد البیز نے ریا ض میں معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس پی اے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ افراد کےلیے خدمات کو بہتر بنانا اور حفظان صحت کو فروغ دینا ہے۔
منصوبے کے تحت پرسنل ہائی جین کٹس کی تقسیم، ٹوائلٹ کلیننر سپلائز اور 20 موبائل ٹوائلٹ کی تنصیب شامل ہے۔
گھریلو استعمال کے لیے پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بھی بہتر بنایا جا ئے گا، اس منصوبے سے ایک لاکھ 13 ہزار 662 افراد کو فائدہ ہوگا۔

شیئر: