Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یکم رجب: بیشتر اسلامی ممالک میں بدھ، پاکستان میں جمعرات کو

’ریاض میں آج منگل کو ہلال سورج غرب ہونے کے 26 منٹ بعد ڈوب جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی فلکیات مرکز کے سربراہ انجینئر محمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ کل بدھ کو بیشتر اسلامی ممالک میں یکم رجب  کا امکان ہے جبکہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں یکم رجب جمعرات کو ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کل بدھ کو رجب کا ہلال تمام اسلامی ممالک میں جدید آلات کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے‘۔
’جنوب مغربی ایشیا میں دور بین سے ہلال  نظر آسکتا ہے جبکہ وسطی اور جنوبی امریکہ میں کھلی آنکھ سے بھی ہلال کا مشاہدہ ہوسکتا ہے‘۔
’اس اعتبار سے فلکی حساب سے کل بدھ کو بیشتر اسلامی ممالک میں یکم رجب ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں جہاں کھلی آنکھ سے ہلال کا مشاہدہ ضروری مانا جاتا ہے وہاں جمعرات کو یکم رجب ہوسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب سے ریاض میں آج منگل کو ہلال سورج غرب ہونے کے 26 منٹ بعد ڈوب جائے گا جبکہ اس کا کھلی آنکھ سے مشاہدہ انتہائی مشکل ہوگا تاہم دور بین سے دیکھا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: