Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کا امدادی قافلہ شیلٹر کٹس لے کر شمالی غزہ پہنچ گیا

31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیےشمالی غزہ پہنچا ہے،امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ یہ اقدام غزہ کے رہائشییوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بے گھر خاندانوں میں  فوری طور پر امداد تقسیم کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)

شیلٹرکٹس کمبل، گدے، کھانا پکانے کا سامان اور پانی کے کنٹینر اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل ہیں۔ اس سے غزہ میں مشکل حالات سے نمنٹے میں مدد ملے گی۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزکی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، شمالی غزہ میں فوری طور پر بے گھر خاندانوں میں امداد کی تقسیم شروع کرے گا تاکہ شدید سردی اور جاری محاصرے کے دوران ان کے مصائب دور کرنے میں مدد مل سکے۔

شیئر: