Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب کی یمن کےلیے 500 ملین ڈالر کی نئی معاشی امداد

اس اقدام سے یمنی عوام کو استحکام اور ترقی کے حصول میں مدد ملے گی ( فوڈو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے جمعے کو یمنی حکومت کے کےلیے 500 ملین ڈالر کے نئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد حکومت کے بجٹ کو مضبوط بنانا اور یمن کے سیٹنرل بینک کو مستحکم کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام یمنی عوام کو استحکام اور ترقی کے حصول میں مدد کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
نئی امداد میں سے 300 ملین ڈالر یمن کے سینٹرل بنک میں جمع کرائے ہیں تاکہ اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے جبکہ 200 ملین ڈالر یمنی بجٹ خسارے سے نمنٹے کےلیے ہیں۔
سعودی عرب کی نئی فنڈنگ یمن کےلیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام کے ذریعے 1.2 ارب ڈالر کے بڑے اقدام کا حصہ ہے۔
مملکت کی جانب سے حالیہ برسوں کے دوران یمن کے ترقیاتی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام پر عملدرآمد اور گرانٹ کے ذریعے یمن کی معیشت بہتر ہوئی ہے۔

شیئر: